مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں دو اہم غلطیوں کا ارتکاب کیا البتہ سعودی عرب بھی ان غلطیوں میں امریکہ کا شریک رہا ہے اور اب ہمیں غلطیوں کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ عراق پر امریکی لشکر کشی اور بعثی فوج کا خاتمہ امریکہ کی دو بڑی غلطیاں تھیں البتہ سعودی عرب بھی ان غلطیوں میں امریکہ کا شریک رہا ہے۔
سعودی ولیعہد نے کہا کہ انسان سے غلطی سرزد ہوتی ہے البتہ ہمیں اپنی غلطیوں کو کم کرنا چاہیے۔
عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولیعہد نے نئی غلطیوں کا آغاز کردیا ہے جس میں اسرائيل کے ساتھ اس کی گہری دوستی اور مسئلہ فلسطین کے ساتھ اس کی آشکارا خیانت شامل ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کی مشرق وسطی میں صرف دو ہی غلطیاں نہیں بلکہ امریکہ نے خطے میں بیشمار غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے جن میں امریکہ کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ